ایران میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 8002 ہوگئی، 291 افراد ہلاک
- ایران نے کورونا وائرس کے 841 نئے کیسز کی تصدیق کی ہے جس سے ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی کُل تعداد مارچ کی 10 تاریخ تک 8002 ہوچکی ہے۔اسلامک جمہوریہ ایران نیوز نیٹ ورک نے ملک کے محکمہ صحت کے ترجمان کیانوش جہان پور کے حوالے سے بتایا کہ اموات کی تعداد گذشتہ 24 گھنٹوں میں 54 رہی جس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 291 ہوگئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ 2731 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں جن کی تعداد کل تک 2394 تھی۔ علاوہ ازیں کل کے اعداد و شمار 7161 کیسز اور 237 اموات تھیں۔
No comments:
Post a Comment